• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برینٹ خام تیل سستا ہوکر 75 ڈالر فی بیرل ہوگیا

امریکا، سعودی عرب اور روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کی خبروں پر برینٹ خام تیل ڈیڑھ فیصد سستا ہوکر 75ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے سودوں میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ خام تیل کے سودے 1ڈالر 36 سینٹس کمی سے 75 ڈالر آٹھ سینٹس فی بیرل پر آگئے اور ساتھ ہی امریکی لائیٹ سوئیٹ کروڈ کے سودے 2 فیصد سے زائد کمی سے 66 ڈالر 31 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کے تین بڑے پیداواری ممالک امریکا، سعودی عرب اور روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔

واضع رہے رواں ماہ بریٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کی بلند سطح تک پہنچنے پر ماہرین معاشی نمو اور مہنگائی کی رفتار بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر رہے تھے۔

تازہ ترین