• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد چیمہ کے چھپائے ہوئے ایک کروڑ 45 لاکھ روپے برآمد

احد چیمہ کے چھپائے ہوئے ایک کروڑ 45 لاکھ روپے برآمد

لاہور(نمائندہ جنگ) نیب افسران نے جیل روڈ کے معروف کار ڈیلر کے شو روم پر چھاپہ مار کر لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی جانب سے چھپائے گئے ایک کروڑ 45 لاکھ روپے برآمد کر لیے۔ نیب ذرائع کے مطابق شوروم سے احد چیمہ کی ملکیتی گاڑی بھی برآمد ہوئی جس کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے قریب ہے۔ نیب نے رواں برس فروری میں کارروائی کرتے ہوئے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو گرفتار کیا تھا۔نیب کے مطابق احد چیمہ نے بطورڈی جی ایل ڈی اے 14 ارب روپے کا آشیانہ اقبال پروجیکٹ کا ٹھیکہ جس کمپنی کو دیا وہ اس کی اہل نہیں تھی۔

تازہ ترین