• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بھارتی شخص کے پیٹ سے 4100 پتھر نکال دئیے گئے

ایک نہیں، سو نہیں، ہزار نہیں، پورے چار ہزار، ایک سو پتھر وہ بھی مریض کے پیٹ کے اندر، جنہیں ماہر بھارتی سرجن نے چارگھنٹے آپریشن کرکے مریض کے پیٹ سے نکال کر اسے درد سے نجات دلائی ، پتھروں کی گنتی میں عملے کو دو گھنٹے لگ گئے، ہر پتھر تین سے چار ملی میٹرکا نکلا ۔

تینتالیس سالہ یوگیش یولے پیٹ میں شدید درد کی شکایت لے کر بھارت کے شہر ناسک کے اسپتال آیا تو ٹیسٹ کرنے پر اس کے پیٹ میں پتھروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

ماہر سرجن ڈاکٹر امت شرد کِلے کو مریض کو درد سے نجات دلانے میں چار گھنٹے لگ گئے۔

تازہ ترین