• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخواہ فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں کارروائی

خیبرپختونخواہ فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں کارروائی

خیبرپختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کرکے مضر صحت نمک بنانے والی تین فیکٹریاں سیل کردیں، نمک صرف کھالوں کو خشک کرنےکےلئے بہتر تھا لیکن انھیں بازار میں عام استعمال کیلئے فروخت کیا جاتا تھا۔

خیبرپختونخواہ فوڈ اتھارٹی نےپشاور رنگ روڈ پرکاروائی کی، مضر صحت نمک بنانے والی تین فیکٹریاں سیل کی گئیں۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق نمک میں بارود کے ذرات بھی پائے گئے، بارود پہاڑوں سے نمک نکالنے کے عمل کے دوران نمک میں شامل ہوتاہے، یہ نمک صرف کھالوں کو خشک کرنےکےلئے استعمال ہوتاہے۔

ان فیکٹریوں میں بارود ملا مضر صحت نمک پیک کرکے انسانوں کے استعمال کے لئے بیچا جاناتھا، ٹیم نے کئی ٹن نمک قبضہ میں لے کر ضائع کردیا۔

تازہ ترین