• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
36ممالک کے حجاج کی امیگریشن اپنے وطن میں

محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے واضح کیا ہے کہ امسال 36ممالک کے حجاج کی امیگریشن کارروائی خود ان کے اپنے ملک میں انجام دی جائے گی۔

الیحییٰ نے توجہ دلائی کہ امسال عمرہ موسم کے آغاز سے لیکر 31مئی تک 63لاکھ سے زیادہ معتمر ارض مقدس آچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی سفارتخانوں نے 36ممالک کے حاجیوں کی امیگریشن کارروائی خود ان کے اپنے ملک میں نمٹانے کا اہتمام کیاہے۔

آئندہ کوئی بھی حاجی سعودی عرب پہنچے گا تو اسے اپنے وطن سے روانہ ہونے سے قبل ہی اپنی رہائش اور خیمے کا نمبر معلوم ہوگا۔

اس نظام کی بدولت آئندہ کسی بھی حاجی یا معتمر کو ارض مقدس سے واپس نہیں بھیجا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 28خواتین اہلکار عمرے پر آنیوا لی خواتین کی کارروائی کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔

تازہ ترین