پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کے لیے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ آصفہ بھٹو کے لیے بھی کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرلیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے لیے کراچی کے حلقہ این اے 246 اور لاڑکانہ سے حلقہ این اے 200 کے لیے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب زرداری کے لیے نواب شاہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ 213 کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے جبکہ زرداری کے کاغذات نامزدگی فارم زرداری ہاؤس کے ترجمان نے وصول کیے ۔
ادھر آصفہ بھٹو اور فریال تالپور کے لیے این اے 200 کے متبادل امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی فارم لیےگئےہیں۔