• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آبی جارحیت کا واحد جواب کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہے،پرویز الٰہی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ صاف پانی تو ملا نہیں شہبازشریف کا ٹبر صوبائی خزانہ کی صفائی ضرور کر گیا ہے،،کالا باغ ڈیم سستی بجلی اور وافر پانی کا ضامن ہے، بھارت کی آبی جارحیت کا واحد جواب کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہے۔ وہ گجرات میں دعوت افطار سے خطاب کر رہے تھے جس میں مسلم لیگی رہنماؤں، کارکنوں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر میاں عمران مسعود، میاں پرویز اختر پگانوالہ چیئر مین،علی ابرار جوڑا، چودھری اعجاز شاہدولہ ٹاؤن، چودھری اصغر تیل والے اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان واحد ایسا ملک ہے جس کا کھربوں ڈالر کا پانی ذخیرہ کرنے کی بجائے سمندر میں جا کر ضائع ہو رہا ہے ۔

تازہ ترین