• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن جیتنے کیلئے کسی کتاب یا اسکینڈل کی ضرورت نہیں،احسن اقبال

لاہور(نمائندہ جنگ)سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کو الیکشن جیتنے کیلئے کسی کتاب یا اسکینڈل کی ضرورت نہیں ہے،عمران کی نااہلی کو دکھانے کیلئے کسی کتاب کی ضرورت نہیں ہےوہ اپنی نااہلی سے ثابت کر چکے ہیں وہ ملکی قیادت کے اہل نہیں، نگران وزیراعلی ٰپر عمران خان کے یوٹرن ان کے اناڑی پن کا ثبوت ہے ہمیں الیکشن کیلئے کسی سکینڈل کی ضرورت نہیں، میری ریحام خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی ،یہ دونوں سابق میاں بیوی کا معاملہ ہے اس میں ہمیں زبردستی شامل کیا جا رہا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جو گزشتہ 3دنوں میں کیا وہ انکے اناڑی پن کےلیے کافی ہے،نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب پر انکا کر دار واضح ہے،عمران خان نے مجھے سے پوچھ کر شادی نہیں کی تھی یہ انکے آپس کے معاملات ہے وہ جانیں وہ ہمیں ہر غیر ضروری بات پر نوٹس نہیں بھیج سکتے ہیں، عمران خان کی انتخابات میں شکست کیلئے انکی نا پختگی ہی کافی ہے،5سال میں جو خیبرپختونخوا میں انہوں نے کیا سب کے سامنے ہیں۔

تازہ ترین