ہالا(اکرم قائم خانی/نامہ نگار)پی پی صدرآصف علی زرداریکامخدوم جمیل الزماں سےرابطہ خدشات دور کرنےکی یقین دہانی حتمی فیصلہ آج (جمعرات) کو ہوگا طویل عرصہ سےپارٹی عہدوں دوران حکومت زیادتیوں اور سروری جماعت کےمسائل اور دیگر امور پرجاری مخدوم آف ہالااورپیپلز پارٹی کی قیادت کےدرمیان جار ی ڈیڈلاک کےدوران سیدخورشید شاہ اور دیگررہنماؤں کے مخد وم صاحبان سےمذاکرات فیصلہ کن نہ ہونے کے بعدگزشتہ روزپی پی پارلیمنٹرین کے صدرآصف علی زرداری نے مخدو م جمیل الزماں سے ٹیلیفونک رابطہ کیاجس میں مخدوم آف ہالاکےخدشات دورکرنےکی یقین دہانی کرائی گئی ہےتاہم فریقین میں ڈیڈلاک بدستور برقرار ہےذرائع کےمطابق مخدوم خاندان کی پی پی میں رہنےیانہ رہنےکافیصلہ جمعرات کومتوقع ہے۔