• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات سے پہلے ڈرایا اور دباؤ ڈالا جا رہا ہے ڈرنے والا نہیں، بھرپور حصہ لونگا، جاوید ہاشمی

لاہور (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید ہاشمی نے الزام لگایا ہے کہ انتخابات سے پہلے ڈرایا اور دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرنے والا نہیں، انتخابات میں بھرپور حصہ لوں گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جاوید ہاشمی نے سوال اٹھایا کہ آئین کو پامال کرنے والے کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ انتخابات کے عمل میں خلل ڈالا جا رہا ہے، یہ پری پول رگنگ کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ ایک پارٹی کو دبایا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید ہاشمی نے سوال اٹھایا کہ 30 برس بعد یہ کیس اب کیوں کھولا جا ریا ہے۔
تازہ ترین