• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ویڈیو گیم ’اسکل اینڈ بونز‘ متعارف کروا دی گئی


ایکشن کے دیوانوں کے لیےخوشخبری ہے کہ ایکشن سے بھرپور نئی ویڈیو گیم ’اسکل اینڈ بونز‘ متعارف کروادی گئی ہے جس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فرانس کی ملٹی نیشنل گیم ڈویلپرز Ubisoft کی تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیو گیم میں ایسے تیز رفتارماہر کھلاڑی موجود ہیں جواپنے مخصوص انداز میں خطرات کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں۔

نئی ویڈیو گیم ’اسکل اینڈ بونز‘ متعارف کروا دی گئی

اس نئی سنسنی خیز ویڈیو گیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ایکشن شامل ہے بلکہ کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

ہتھیاروں سے لیس طاقتور تیز رفتار جنگجوؤں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم آئندہ سال لانچ کر دی جائے گی جو مائیکرو سوفٹ وِنڈوز، پلے اسٹیشن فور اور ایکس باکس ون پلیئرز کے لیےموزوں ہے۔

تازہ ترین