• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عیدکی تیاری مہندی کے بغیر ادھوری

عید کی تیاریوں میں مہندی شامل نہ ہو تو خواتین کی عید ادھوری رہتی ہے، ہاتھوں پر رنگ بکھیرتی مہندی بآسانی کون میں دستیاب ہوتی ہے۔

خواتین کے ہاتھوں پر سجنے والی مہندی کئی مراحل سے گزرنے کے بعد تیار ہوتی ہے،مہندی کو بنانے کے لیے کئی ہاتھوں کو کام کرنا پڑتا ہے مثلاً مہندی کو پانی میں بھگونا، مشین میں ڈال کر مختلف کیمیکل سے گزارنا،پھر بڑے بڑے ڈرمز میں مہندی کو بھرنے کے بعد اسے سانچوں کی مدد سے سمیٹنا، بعد میں کون میں بھرنےکے بعد اسے ڈبوں میں پیک کرنا وغیرہ شامل ہے۔

کئی مراحل کے بعد حنا خوشبو اور رنگوں کے ساتھ خواتین کے ہاتھوں کی خوبصورتی بڑھانے کےلیے مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے۔

عید ہو یا کوئی بھی خوشی کا تہوار صنف نازک کے لیے مہندی کی اہمیت کم نہیں ہوتی،مہندی سے ہاتھوں پرسجنے والے ڈیزائن اتنے حسین اور نمایاں ہوتے ہیں کہ مہندی کی ساری قیمت وصول ہوجاتی ہے۔ 

تازہ ترین