• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کو بہادرآباد واپسی کا مینڈیٹ مل گیا

رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو بہادرآباد واپسی کا مینڈیٹ دیدیا

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی گروپ کا فاروق ستار کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ایم کیو ایم کے اراکین رابطہ کمیٹی کی اکثریت نے فاروق ستار کو بہادرآباد واپسی کا مینڈیٹ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق اراکین اجلاس میں اس نکتے پر بھی متفق ہوئے کہ الیکشن میں بہادرآباد کے امیدواروں کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے۔

اجلاس میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ انتخابات میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا اہم معاملہ ہے۔

تازہ ترین