• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عید پر سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

عید کی چھٹیوں پر سبزی منڈیاں بند کیا ہوئیں گویا سبزیوں کے نرخوں کو پر لگ گئے،عید پکوان کی تیاری کے لیے شہریوں نے ریڑھیوں اور دکانوں کا رخ کیا تو سبزیوں کی قیمتیں قوت خرید سے باہر تھیں،شہری کہتے ہیں کہ سبھی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں،مانیٹرنگ کا کوئی نظام موجود نہیں۔

لاہورکی کسی بھی سبزی مارکیٹ میں چلے جائیں،کسی بھی ریڑھی یا دکان میں مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ موجود نہیں،سبزی فروش دونوں ہاتھوں سے لاہوریوں کو لوٹ رہے ہیں،10 سے 15 روپے میں فروخت ہونے والا ٹماٹر 50 سے 70 روپے،پیاز 30 سے 60 روپے،کھیرا 120 روپے، گوبھی 50 روپے، لیموں، لہسن اور ادرک 200 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

سبزی فروش کہتے ہیں کہ وہ کیا کریں منافع خور منڈی بند ہونے کا فائدہ اٹھا کر مہنگی سبزیاں دے رہے ہیں،وہ مہنگی سبزیاں خرید کر سستی کیسے بیچیں۔

خریداروں کامطالبہ ہےکہ حکومت قیمتوں کی مانٹیرنگ کا بہتر نظام وضع کرکےعوام کو ریلیف فراہم کرے۔ 

تازہ ترین