• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ٹیم ہارے یا جیتے اس کےساتھ ہیں، سعودی ولی عہد

فٹبال ٹیم ہارے یا جیتے اس کےساتھ ہیں، سعودی ولی عہد

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہماری فٹ بال ٹیم ہارے یا جیتے، ہم اس کےساتھ ہیں۔

ورلڈکپ کے افتتاحی میچ پر بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی قومی ٹیم جیتے یا ہارے، دونوں صورتوں میں یہ ہماری اپنی ٹیم ہے۔مشیرایوان شاہی سعود القحطانی نے کہا کہ ناقدین میچ سے پہلے ہی ٹیم کی شکست کی توقع کررہے تھے۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں میزبان روس نے فاتحانہ آغازکرتے ہوئے سعودی عرب کو 0-5 سےشکست دی تھی۔یہ میچ سعودی ولی عہد نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ دیکھا تھا جس کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے کی جانے والی قیاس آرائیاں بھی دم توڑ گئی تھیں۔

اس حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہار دردناک تھی، قومی ٹیم کےشائقین کا غصہ قابل فہم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دشمن اشتعال انگیزی اور زخموں پر نمک چھڑکنے کے لئے اسے اچھال رہے ہیں۔

تازہ ترین