• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فلم’’ریس3 ‘‘ کا تین دن میں سو کروڑ کلب میں شامل ہونے کا نیا ریکارڈ


ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم ’ریس تھری‘ نے ریلیز کے ابتدائی 3 دن میں ایک سو کروڑ بھارتی روپے سے زائد کماکر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔سلمان خان، جیکولین فرننڈس، بوبی دیول، ڈیزی شاہ، انیل کپور اور ثاقب سلیم کی فلم کو عید سے ایک دن قبل یعنی 15 جنوری کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا۔’ریس تھری‘ سے قبل ٹائیگر شروف کی ایکشن روماںٹک فلم ’باغی 2‘ وہ پہلی فلم تھی، جس نے ابتدائی دن سب سے زیادہ یعنی 25 کروڑ روپے بٹورے تھے، اس فہرست میں دوسرے نمبر پر دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی متنازع فلم ’پدماوت‘ تھی، جس نے پہلے ہی دن 19 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بٹوری تھی۔تاہم سلمان خان نے جیکولین فرننڈس اور ڈیزی شاہ کے ساتھ مل کر ریکارڈ کے سارے پتے الٹ پلٹ کر رکھ دیے۔’ریس تھری‘ نے ابتدائی 3 دن میں یعنی 15 سے 18 جون کے اختتام سے قبل ہی ایک سو کروڑ 6 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بٹور کر ایک نیا اعزاز اپنے نام کیا۔رواں برس ریلیز کے پہلے ہی ہفتے سب سے زیادہ پیسے کمانے کا اعزاز ’پدماوت‘ کو حاصل ہے، جس نے ابتدائی ہفتے میں ایک سو کروڑ 25 لاکھ روپے بٹورے تھے۔تاہم تجزیہ کاروں کےمطابق ’پدماوت‘ کو ابتدائی ہفتے میں 5 دن جب کہ ’ریس تھری‘ کو 3 دن ملے، یعنی اتوار سے لے کر اتوار تک کے ہفتے میں سلمان خان کی فلم کو صرف 3 جب کہ دپیکا پڈوکون کی فلم کو 5 دن ملے تھے، جس وجہ سے ان دونوں فلموں کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔         

تازہ ترین
تازہ ترین