نواب شاہ(بیورورپورٹ) سابق صدرو پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کیخلاف پندرہ سو ایکٹر زمین کا لگان ادا نہ کرنے پر ان کے کا غذ ا ت نامزدگی پر اعتراض کرنے والے رضا محمد دھاریجو اور سلیم بھنگوار نے ریٹرننگ آفیسر محمد محبوب اعوان کے سامنے پیش ہوکر اپنے اعتراضات واپس لے لئے‘ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے غلط فہمی کی بنیاد پر یہ اعتراضات کئے تھے جسے وہ واپس لے رہے ہیں ۔اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس کے خلاف درخواست دی تھی اسے جانتے ہیں وہ کون ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ وہ آصف علی زرداری ہے اس پر ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ آصف علی زرداری سابق صدر پاکستان بھی ہیں جن کے خلاف آپ نے جھوٹی درخواست دی کیوں نہ آپ کو عدالت کو گمراہ کرنے اور جھوٹی درخواست دینے پر جیل بھیج دیا جائے۔جس پر درخواست دہندگان نے ریٹر ننگ آفیسر سے معذرت کی جس پر ریٹرننگ آفیسر نے تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا۔