• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں مہاجروں کی تعداد پونے 7 کروڑ سے زائد

دنیا بھر میں مہاجروں کی تعداد پونے 7 کروڑ سے زائد

دنیا بھر میں مہاجرکے طور پر زندگی گزارنے والوں کی تعداد پونے 7 کروڑ سے زائد ہوگئی۔

ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 6 کروڑ 85 لاکھ افراد پرتشدد حالات اور جبر کے تحت اپنے اپنے علاقوں سے بے دخل ہو کر مہاجرت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

ایسے افراد میں خاص طور پر میانمار کے روہنگیا اور شامی شہری شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بے دخلی پر مجبور افراد کی تعداد 2017ء کے اختتام پر اُس سے گزشتہ برس کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہو گئی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جبری بے دخلی اور مہاجرت پر مجبور افراد کی تعداد ایشیائی ملک تھائی لینڈ کی مجموعی آبادی کے مساوی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق ایسے کروڑوں افراد کی دوبارہ آبادکاری کے لیے ایک نئی جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین