• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں زلزلے نے تباہی مچادی، انفرا اسٹرکچر تباہ


جاپان کے صوبےاوساکا میں6 اعشاریہ 1شدت کے زلزلے نے ہر طرف تباہی مچادی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک جبکہ 380 زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوساکا میں گزشتہ روز آنے والےزلزلے سے سڑکیں اورزیر زمین پائپ لائنیں تباہ ہوگئیںجس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم اور پانی کی فراہمی متاثر ہو کررہ گئی۔

جاپان میں زلزلے نے تباہی مچادی، انفرا اسٹرکچر تباہ

سب سے زیادہ شہر Takatsuki متاثر ہوا، پانی کی پائپ لائنیں پھٹنے سے کئی سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

زلزلے سےعمارتوں سے زیادہ انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچاہے ، زلزلے کا مرکز اوساکا سے شمال میں 13 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

تازہ ترین