• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام 19جون 1992ء کے شہداء کی 26ویں برسی ملک بھر میں منگل کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس سلسلے میں صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر حق پرست شہداء کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے جبکہ 19جون کے شہداء کی برسی کا مرکزی اجتماع کراچی میں ایم کیوایم کے عارضی مرکز واقع بہادرآباد میں ہوا جس میںشہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی کی گئی اور مختلف قرآنی آیات کا ورد کیا گیا ۔ شہداء کی برسی کے مرکزی اجتماع میں ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،ڈپٹی کنوینرومئیرکراچی وسیم اختر، اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب، عبدالقادر خانزادہ ، عادل خان، گلفراز خان، ذاکرقریشی، مسعودمحمود ،نامزد حق پرست امیدواران ، سابق اراکین حق پرست پارلیمنٹرین ، ایم کیو ایم کے مختلف ونگز و شعبہ جات کے ذمہ داران ، ڈسٹرکٹس کے حق پرست چیئرمین ، نائب چیئرمین ، ڈسٹرکٹس انچارجز و اراکین ، ٹائون انچارجز و اراکین ، یوسی انچارجز و اراکین سمیت حق پرست شہداء کے لواحقین ، اسیروں اور لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے ۔ بعدازاں رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے اجتماعی دعا کرائی جس میں حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیرو لاپتہ کارکنان کی جلد رہائی و بازیابی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے اور حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔
تازہ ترین