• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس وصولی کا بڑا ہدف حاصل کرنے کیلئے اقدامات تیزکر دیئے گئے

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی ٹیکس وصولی کا بڑا ہدف حاصل کرنے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کیلئے 3935 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کیلئے فیلڈ دفاتر اور دیگر متعلقہ شعبوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران 3274 ارب روپے سے زائد کے محصولات اب تک جمع ہوئے ہیں اور 661 ارب روپے 30 جون تک مزید وصول کئے جانے ہیں۔ کارپوریٹ شعبے اور ایسوسی ایشن آف پرسن کی طرف سے چوتھی سہ ماہی کیلئے ایڈوانس ٹیکس جمع کرانے کے نتیجہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ایمنسٹی سکیم کے نتیجہ میں بھی ٹیکس وصولی بڑھنے کا امکان ہے۔ ایف بی آر نے 2016-17ءمیں 3361 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا تھا اور جون کے مہینے میں 507 ارب روپے وصول ہوئے تھے۔ رواں مالی سال کے دوران پچھلے مالی سال کے مقابلے میں ٹیکس وصولوں میں اب تک 15 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین