• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسڑیا میں ماہر بائیکر کی ہمت اور مہارت کا انوکھا امتحان


دنیا بھر میں اونچی چٹانوں پر مہم جوئی کر نا ایک عام بات ہے لیکن آسڑیا میں ماہر بائیکرزموٹر سائیکل کے ذریعے پہاڑ پر چڑھائی کے لئے پہنچے تو لوگ دنگ رہ گئے ۔

آسڑیا میں ماہر بائیکر کی ہمت اور مہارت کا انوکھا امتحان

آسڑیامیں جاری ان مقابلوں میں شرکاء تیز رفتار با ئیکس کے ذریعے پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کی کو شش کر تے ہیں اوراونچے نیچے غیر ہموار راستوں کو پار کرتے ہوئے اونچائی کی جانب سفر کرتے ہیں ، اس دوران اکثر بائیکرز ناکام ہوتے تو اکثر عمودی سفر مکمل کر کے اونچائی تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہو جاتے۔

مو ٹر سائیکل کے ذریعے پہاڑ پر مہم جوئی ناصرف خطرناک بلکہ جان لیوا بھی ہوسکتاہے لیکن اس کے باوجو د یہ نو جوان اس مقابلے میں بھر پور طریقے سے شرکت کر تے نظر آتے ہیں۔

تازہ ترین