• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قسمت میگھن جیسی نہیں تو کیا ہوا،اس جیسا روپ تو دھار سکتی ہوں


خو بصورت بننے کے لیے میک اپ کا استعما ل تو بہت سی خواتین کر تی ہیں لیکن یہ 29سالہ نیپالی نژاد امریکی میک اپ آرٹسٹ کئی روپ بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

قسمت میگھن جیسی نہیں تو کیا ہوا،اس جیسا روپ تو دھار سکتی ہوں ۔۔۔

میک اپ میں ما ہر اس لڑ کی نے صرف سرخی پاؤڈر کے جا دوئی استعمال سے چند منٹوں میں اپنے چہر ے کوحال ہی میں برطانوی خاندان کا حصہ بننے والی میگھن مارکل کے روپ میں تبدیل کر دیا ۔

تخلیقی صلاحیتوں کی مالک پرامس تامنگ امی لڑکی نے اپنا چہرہ میگھن کے روپ میں دھار کر عروسی لباس بھی زیب تن کیا جس سے وہ ہو بہو ویسی ہی دکھنے لگی۔

واضح رہے کہ یہ فنکارہ اس سے قبل بھی کئی معروف شخصیات کا روپ دھار کر سوشل میڈیا پر لاکھوں مداح بنا چکی ہے۔

تازہ ترین