• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈز بننا شروع ہوگئے

 خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈز بننا شروع ہوگئے

نادرا نے خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈز بنانا شروع کر دئیے، خواجہ سراء اپنی شناخت ملنے پر بہت خوش ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے نوٹس لینے کے بعد لاہور کے فاونٹین ہائو س میں نادرا کی جانب سے 2 موبائل وینز مختص کی گئی ہیں جو خواجہ سراء کے شناختی کارڈ بنانے کا کام کر رہے ہیں جبکہ خواجہ سرائوں کی بڑی تعداد خوشی خوشی کارڈ بنوا رہی ہے۔

اس موقع پر خواجہ سراوں کا کہنا ہے کہ ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں،وہ چیف جسٹس آف پاکستان کے شکر گزار ہیں،جن کی وجہ سے انہیں پہچان مل رہی ہے۔

تازہ ترین