• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زعیم قادری کو’ویلکم‘کرنے پر پی ٹی آئی میں اختلاقات

زعیم قادری کو’ویلکم‘کرنےپر پی ٹی آئی میں اختلاقات

زعیم قادری کی ن لیگ سے ناراضگی کے معاملے پر تحریک انصاف میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان کی طرف سے زعیم قادری کا خیر مقدم کرنے پر این اے 133سے پی ٹی آئی کے امیدوار اعجاز چودھری کی مخالفت سامنے آگئی ۔

زعیم قادری کو’ویلکم‘کرنےپر پی ٹی آئی میں اختلاقات

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ زعیم قادری کو آزاد حیثیت میں ہی الیکشن لڑنا چاہیے،انہیں آزاد حیثیت میں خوش آمدید کہتا ہوںاور وہ آزاد حیثیت میں ہی شریف برادران کا اصل چہرہ بہتر انداز میں دکھاسکتے ہیں۔

اعجاز چودھری نے مزید کہا کہ میں چودھری نثار کو بھی پی ٹی آئی میں شامل کرنے کے حق میں نہیں ہوں، شریف برادران کے خلاف چودھری نثار کی تحریک اور زعیم قادری بھی کڑی ہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان نے زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ زعیم قادری بارش کا پہلا قطرہ ہے اور نواز لیگ کی اصلیت سامنےآگئی ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہاتھا کہ پی ٹی آئی زعیم قادری کو’ویلکم‘کہےگی،اُن کیلئےدروازے کھلے ہیںاور اگر وہ تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے تو یہاں اُن کا خیرمقدم ہوگا۔

تازہ ترین