• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 الجزائرمیں امتحانات ، انٹرنیٹ بندکرنے کا اعلان

الجزائر میں امتحانات کے دوران نقل روکنے کے لیے حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر میں امتحانات میں نقل کے تیزی سے مقبول ہوتے جدید طریقوں نے حکام کو تشویش میں مبتلا کررکھا ہے۔

اس بار امتحانات کے دوران لینڈ لائن اور موبائل فون دونوں پر انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2016 میںامتحانات کے دوران طلبا کے کمرہ امتحان میں جانے سے پہلے ہی سوالنامے انٹرنیٹ پر لیک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین