• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خون ٹیسٹ اب بتائے آپ کی خوراک

جلد ہی آنے والا ہے خون کا ایک ایسا ٹیسٹ جو آپ کی خوراک کے بارے میں سب کچھ بتادے گا۔

سائنسدانوں نے جانچنے کا ایک ایسا آلہ تیار کرلیا ہے جو درجنوں متحول مادوں کی پیمائش کرکے یہ بتاتا ہے کہ کوئی شخص پھل اور سبزیاں کھا رہا ہے یا غیر معیاری اور غیر صحتمند اسنیکس۔

غیر صحتمند غذا سے تقریباً ہر دائمی مرض کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے اور اب ڈاکٹرز زیادہ تر دواؤں کے بجائے بہتر غذا تجویز کر رہے ہیں لیکن دیگر تجاویز کی طرح صحتمند غذائیں اس وقت تک فائدہ نہیں دیتیں جب تک اسے مستقل طور پر اپنایا نہ جائے جبکہ ہم میں زیادہ تر ایسا نہیں کرپاتے۔

جان ہوپکنس یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے تیار ٹیسٹ کی مدد سے ڈاکٹرز ممکنہ طور پر یہ جان پائیں گے کہ آیا ان کے مریضوں میں واقعی تبدیلی آرہی ہے۔

تازہ ترین