• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن میں کنویں کی صفائی کے دوران بیٹا جاں بحق،باپ بے ہوش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن میں کنویں کی صفائی کے دوران بیٹا جاں بحق اور باپ بے ہوش ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 12 سی میں رہائش پذیر محمد الیاس گلی میں بنے کنویں کی اپنے 18 سالہ بیٹے نقاش ساحل کے ساتھ مل کر صفائی کرنے کیلئے جیسے ہی نیچے اترا تو کنویں میں گیس ہونے کی وجہ سے باپ بیٹا بے ہوش کر کنویں میں گر گئے اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے فوری طور پر دونوں افراد کو نکال کر ریسکیو ایمبولنس کے ذریعےقریبی اسپتال پہنچایا جہاں دوران علاج نقاش ساحل ولد محمد الیاس نے دم توڑ دیا ، پولیس کے مطابق متوفی نقاش ساحل کے گھر کے سامنے ہی گلی میں کنواں بنا ہوا تھا متوفی کا والد اپنے بیٹے ساتھ کنویں کی صفائی کیلئے جیسے ہی اترے تو کنویں میں موجود گیس کی وجہ سے دونوں بے ہوش ہوکر کنویں میں گر گئے ، اور اس میں موجود پانی میں ڈوب کر بیٹا جاں بحق اور باپ بے ہوش ہوگیا، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔
تازہ ترین