• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدین کو الیکشن میں اسلام آباد یادآ تا ہےمسائل سےواقف ہی نہیں،عوامی ورکرز پارٹی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) عوامی ورکرز پارٹی کے امیدواروں نے الزام لگایا ہے کہ انتخابات کے موقع پر ہی نظر آنے والے موسمی پرندے اسلام آبادکے عوام کے دیرنہ مسائل کے ٹھوس حل پیش کرنے کے بجائے سبز باغ دکھاتے ہیں۔ ہم پی ٹی ائی، (ن) لیگ اور دیگر تمام حکمران جماعتوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اپنے منشور اور مجوزہ پالیسیوں پر شہر میں کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت پبلک ڈیبیٹ کریں۔ نوجوانوں، عورتوں اور غریب اکثریت کی نمائندگی فرسودہ سیاسی و معاشی نظام کے رکھوالے نہیں کر سکتے۔ عوامی ورکرز پارٹی ہی وہ طاقت ہے جو کہ عوام کے وسیع تر حلقے کو جوڑ کر تبدیلی لا سکتی ہے۔ عوامی ورکرزپارٹی کےNA53اورNA54کے نامزد امیدواروں عمار رشید اور عصمت شہاہ جہاں نے اتوار کے روز F7پارٹی الیکشن آفس میں عید ملن پارٹی کے دوران کیا جس میں سینکڑوں نوجوانوں، پارٹی کارکنان، کچی آبادی کے مکینوں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔عمار رشید نے کہ کہ NA53سے حکمران جماعتوں کے بڑے قائدین کھڑے ہیں لیکن عمران خان یا شاہد خاقان عباسی نے سوائے نعرے لگانے کے کس موقع پر اسلام آباد میں رہائش، پانی، ماحولیاتی تبادہی اور ترقیاتی منصوبہ بندی کے بارے میں سنجیدہ بات جیت کی ہے۔ ان کو صرف الیکشن کے دنوں میں اسلام آباد یادآ تا ہے لیکن وہ واقف ہی نہیں ہیں کہ ےہاں پر سی ڈے اے اور اشرافیہ نے کسی طرح اسلام آباد کے عام شہری کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم کیا ہوا ہے اور نہ ہی ان کو آنے والی نسلوں کے لیے پالیساں ترتیب دینے سے غرض ہے۔ عمار رشید نے کہا کہ ےہی وجہ ہے کہ ہم ان بڑے بڑے لیڈروں سے ون آن ون ڈیبٹ کرنا چاہتے ہیں جو کہ سارے اسلام آباد کے باشندے دیکھیں اور پھر فیصلہ کریں کہ کون حقیقی تبدیلی کی سیاست اور کون صرف نعرہ بازی کر رہا ہے۔عصمت شاہ جہاں نے کہا کہ NA54میں بھی بڑے مگر مچھ الیکشن لڑ رہے ہیں جیسا کہ اسد عمر ، انجم عقیل شامل ہیں مگر سوال ےہ ہے کہ انہوں نے کب ترنول جیسے دور دراز علاقوں کے عوام کے لیے کچھ جدو جہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ورکرزپارٹی مسلسل اسلام آباد کے اس مزدور کے لیے آواز بلند کی ہے جو کہ کچی آبادیوں اور کرایہ کے مکانوں میں رہتے ہیں اور جن کو آئے روزتھانہ، کچہری اور پڑوارخانے میں زلیل و خوار کیا جاتا ہے لیکن پھربھی صرف لینڈ مافیہ کی ایمائ پر ہائوزنگ سکیمیں اور شہری سہولیات کا انتظام کیا جاتا ہے اور شہر کے بیشتر لوگ بنیادی شہریت سے ہی محروم رہتے ہیں۔ لہذا ہم NA54کے تمام امیدواروں کو بھی چیلنج کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ پبلک ڈیبیٹ کریں ۔ پارٹی کے قائدین چوہدری مسعود الحسن ، فرمان علی اور فرزانہ باری نے کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی نہ صرف اپنے پروگرام کے تحت اپنی منفرد حیثیت منوائے گی بلکہ ’’عوامی انتخابی مہم‘‘ چلائے گی جس سے ثابت ہوگا کہ عام لوگ الیکشن بغیر کروڑوں خرچ کیے لڑ اور جیت بھی سکتے ہیں۔ ویسے بھی پارٹی نے گزشہ کئی سالوں کے دوران ثابت کیا ہے کہ ہم اقتدار کے بھوکے نہیں بلکہ عوام کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں عوام کے حقِ حکمرانی کو منوانے کے لیے بہت بڑی جدو جہد درکار ہے اور ہم اس جدو جہد کو اب الیکشن کے میدان میں بھی لے کر جارہے ہیں۔ پارٹی کے نامزد امیدواروں نے اس موقع پر تمام عوام دوست اور جمہوری قوتوں سے اپیل کی کہ وہ ’’عوامی انتخابی مہم ‘‘ کا حصہ بنیں اور سٹیٹس کو کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر کے ایک ترقی پسند پاکستان کے لیے عوامی ورکرز پارٹی کے سنگ جدو جہد میں شامل ہوں۔
تازہ ترین