• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پی ٹی آئی کا یو ٹرن، سکندر بوسن سے ٹکٹ واپس لے لیا

پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر یو ٹرن لیا ہے، ملتان کے حلقہ این اے 154سے سکندر بوسن کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے بعدفیصلہ تبدیل کرلیا۔

پی ٹی آئی کی جاری کردہ امیدواروں کی فہرست میں سکندربوسن کا نام سیریل نمبر 136پر درج تھا، تنقید ہوئی تو ٹکٹ واپس لے لیا۔

تحریک انصاف نے نئی انتخابی فہرست جاری کر دی،پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ این اے 154کے ٹکٹ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ادھرتحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں آنے والے احمد رضا مانیکا کو این اے 145سے ٹکٹ مل گیا۔

پی پی 191سے عطا مانیکا کے بیٹے، بشریٰ بی بی کے داماد محمد حیات مانیکا کو بھی ن لیگ کا ٹکٹ مل گیا۔

تازہ ترین