• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کنٹینر میں رہنے والے کا کھرب پتی امیدوار ہونے کا دعویٰ

این اے 182اورپی پی 270سے آزاد امیدوار مناشیخ کے کھربوں کے اثاثوں نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

مناشیخ کادعویٰ ہے کہ 4 کھرب 3ارب 11کروڑ کی جائیداد میں سے بیشتر اسے کے مخالفین نے ہتھیالی ہے، ان دنوں وہ چھوٹے سے مکان میں سیلاب متاثرین کے لیے ملنے والے کنٹینرمیں رہنے پر مجبور ہیںلیکن جب بھی جائیداد واپس ملی وہ اسے اپنے حلقے کے لوگوں پرخرچ کریں گے اور خاندان والوں میں تقسیم کریں گے۔

14مرلے کا ڈیرہ اور اس میں موجودرہائشی کنٹینر این ا ے182 کے کھرب پتی اُمیدوار محمدحسین شیخ المعروف منا یشخ کا فی الوقت کل اثاثہ ہے۔

46سالہ منا شیخ شادی شدہ آزاداُمیدوار ہیں جو ناصرف ہرن، مرغابی اور دیگرجانوروں کے شکار کے شوقین ہیں بلکہ کھانا بھی بنانے کا شوق رکھتے ہیں۔

منا شیخ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب بھی مجھے اچھے کھانے کی خواہش ہوتی ہے تو خود اپنا کھانا پکا کر خود ہی انجوائے کرتا ہوں۔۔

اپنی زندگی کا 14واں الیکشن لڑنے والے مناشیخ جنرل مشرف کے بلدیاتی نظام میں سٹی ناظم اور ان کے بھائی نائب ناظم بھی رہ چکے ہیں۔

مناشیخ کا کہنا ہے کہ وُہ اب تک کئی مرتبہ قومی اورصوبائی اسمبلی کے الیکشن لڑچکے ہیںمگر معمولی ووٹوں کے فرق سے ہار جاتے ہیں۔

مناشیخ کادعوی ٰ ہے کہ ان کی جائیداد کی مالیت تقریباً4کھرب 3ارب 11کروڑ ہے جو کاغذات میں درج کی گئی ہے لیکن ساری جائیداد پر مخالفین نے قبضہ کررکھا ہے اورابھی صرف 4کروڑ کی اراضی ان کے زیراستعمال ہے۔

1929ء سے چلے آرہے اس جائیدادکے تنازع پر وہ پرامیدہیں کہ ان کی زمین انہیں واپس ملے گی اوروہ یہ جائیداد اپنے خاندان پر اور حلقے کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کریں گے۔

مناشیخ کے خاندانی ذرائع ان کے کھربوں روپے کے اثاثوں کے دعوے کو شکوک وشبہات سے دیکھتے ہیںمگر منا شیخ اپنے اثاثوں کا قبضہ حاصل کرکے اپنے خاندان میں ا نہیں تقسیم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین