• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن: انتخابات کے التواء کی تینوں درخواستیں مسترد

الیکشن کمیشن: انتخابات کے التواء کی تینوں درخواستیں مسترد

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے تینوں درخواستیں مسترد کر دیں۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سید سردار رضا کا کہنا تھا کہ فاٹا کی حلقہ بندیاں ہم نے خود کی ہیں، فاٹا اور اسلام آباد کی حلقہ بندی کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ اسکیم کو حتمی شکل آج دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران پولنگ اسکیم الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے جس میں حلقے کے ووٹرز اور پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات ہوں گی۔

اس اسکیم میں حساس، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز، پولنگ بوتھس اور عملے کی تفصیلات بھی ہوں گی، پولنگ اسکیم کی تفصیلات ملنے پر ہی الیکشن کمیشن پولنگ اسکیم ویب سائٹ پر جاری کرے گا۔

تازہ ترین