• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ریحام کی کتاب ،افتخار چوہدری کے پیچھے شریف برادران ہیں‘

’ریحام کی کتاب ،افتخار چوہدری کے پیچھے شریف برادران ہیں‘

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ریحام کی کتاب اور افتخار چوہدری کے پیچھے شریف برادران ہیں،یہ ہمیشہ ذاتی زندگی اور شوکت خانم اسپتال پر حملے کرتے ہیں۔

حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے پارٹی میں گروپ بندی کے اعتراف کے ساتھ الیکشن میں دیگر جماعتوں سے سیٹ ایدجسٹمنٹ کرنے کا اعلان بھی کیا ۔

ان کا کہناتھاکہ عام انتخابات میں ن لیگ کو شکست دینے کےلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی ،اصل ایشو کرپشن ہے،باقی جوکچھ بھی ہے وہ نان ایشوز ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ شریف برادان نے صرف میری ہی نہیں بینظیر بھٹو کی بھی ذاتی زندگی پر حملے کئے ،ہمارا مقابلہ اسٹیٹس کو کی نمبر ون پارٹی ن لیگ اور اس کے بعد پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 60فیصد سے زائد پارٹی کے پرانے کارکنوں کو ٹکٹ دیے ہیں،ن لیگ کے مقابلے کےلئے جن لوگوں کو ٹکٹ دیے وہ بھی سروے کرواکر دیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی تقسیم مشکل کام ہے ، عام انتخابات میں اصل چیز الیکشن مہم ہوتی ہے ،ان چار ہفتوں میں لوگ فیصلہ کریں گے وہ کس ووٹ دیں۔

عمران خان نے کہا کہ پارٹی کا انتخابی منشور 3 سے 4جولائی تک آجائےگا ،انتخابات جیتنے کےلئے منصوبہ عمل بنالیا ہے ۔

تازہ ترین