• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی میجر عمران جعفر نے ہسپانوی بادشاہ سے اپنا ڈپلومہ وصول کیا

پاکستانی میجر عمران جعفر نے ہسپانوی بادشاہ سے اپنا ڈپلومہ وصول کیا

ا سپین کے معروف فوجی ادارے ’’ سوپیریر سنٹر آف نیشنل ڈیفنس ‘‘ جس کے تحت مشترکہ اسٹاف کورسز کرائے جاتے ہیں، یہ ادارہ فوجی حکمت عملی اور کمانڈ کے لئے حوالے سے ذمہ دار اور اسپین کا سب سے بڑا فوجی ادارہ ہے۔ ہر سال مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فوجی افسران اس ادارے میں ایک سالہ کورس مکمل کرتے ہیں جس کے عوض انہیں ڈپلومہ دیا جاتا ہے ۔

پاکستان سے بھی ہر سال ایک میجر رینک کا آفیسر یہ کورس مکمل کرتا ہے، اس سال پاکستان کی طرف سے یہ ڈپلومہ میجر عمران جعفر نے اپنا ایک سالہ کورس مکمل کرکے حاصل کیا ۔ میجر عمران جعفر نے اسپین آنے سے پہلے پاکستان میں ہسپانوی زبان سیکھی اور پھر کورس شروع ہونے سے چھ ماہ پہلےا سپین میں آکر مقامی زبان پر عبور حاصل کیا ۔

سفارت خانہ پاکستان میں تعینات ہیڈ آف چانسلری دانش محمود نے روزنامہ جنگ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپلومہ دینے کی اس تقریب میں سفیر پاکستان خیام اکبر بھی موجود تھے اور ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم نے کورس مکمل کرنے والوں میں ڈپلومے تقسیم کئے ۔

اس موقع پر تمام شرکاء نے پاکستان کے میجرعمران جعفر کو ڈپلومہ ملنے پر مبارک باددی ۔ میجر عمران جعفر نے تقریب میں کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے پاکستان کی نمائندگی کی اور ہسپانوی بادشاہ سے اپنا ڈپلومہ وصول کیا ۔

تازہ ترین