• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عوامی نمائندوں کاانتخاب سے پہلے احتساب شروع

عوامی نمائندوں کاانتخاب سے پہلے احتساب شروع ہوگیا اور عوام کے ووٹوں سے کئی بار منتخب ہوکر اسمبلیوں میں جانے والے سیاستدان اپنے مسائل تو حل کرتے نظر آئے مگروہ عوام کے مسائل حل نہ کرسکے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام نے اب ان کا احتساب کرنا شروع کردیا اور جگہ جگہ ان کا گھیرائو بھی کررہے ہیں ۔


عوام میں سیاسی شعور اجاگر ہونے کی وجہ کچھ لوگ سوشل میڈیا کوقرار دے رہے ہیں تو کچھ اس کاکریڈٹ مین اسٹریم میڈیا کے سر باندھ رہے ہیں ۔

کہتے ہیں ووٹ کا صحیح استعمال آپ کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے اسی لیے اپنے ووٹ کا استعمال صحیح اور سوچ سمجھ کر کریں ۔ حق رائے دہی کا استعمال کرنا آپ کا بنیادی اور قانونی حق ہے اس کے لیے نہ ہی آپ کو کوئی روک سکتا ہے اور نہ ٹو ک سکتا ہے ۔

ہمیشہ سے دیکھتے آرہے ہیں کہ باپ دادا کی روایت کو دیکھتے ہوئے لو گ اپنے علاقے کے جاگیر داروں، وڈیروں اور سرداروں کو ووٹ دیتے آرہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہوتا یہ ہے کہ جاگیر دار اور وڈیرہ تو اور زیادہ مضبوط اور سخت ہوجاتا ہے جبکہ غریب بے چارہ دن بہ دن غریب اور مظلوم بنتا جاتا ہے ۔ اس کی اہم وجہ ووٹ کا صحیح استعمال نہ کرنا ہے ۔

مگر اب صورتحال تبدیل ہوتی نظر آتی ہے۔لوگ سیاسی طور پر اب زیادہ باشعورہوگئے ہیں اور اپنے علاقے میں ووٹ لینے آنے والے سیاستدانوں کا احتساب کرنا شروع کردیا ہے اور ان سے علاقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور علاقے کے مسائل حل نہ ہونے کی وجوہات بھی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کو مشکلات کاسامنا

عوامی نمائندوں کاانتخاب سے پہلے احتساب شروع

20 جون 2018 کو مسلم لیگ ن کے سردار جمال لغاری کو اپنے حلقے کا دورہ کرنا مہنگا پڑگیا تھا ۔ہوا کچھ یوں کہ ڈیرہ غازی خان میں سردار جمال لغاری جب اپنے حلقے میں پہنچے تو وہاں موجود نوجوانوں نے انہیں گھیر لیا اور ان سے سوالات بھی کرنا شروع کردیئے ۔ ایک نوجوان نے انہیں کہا کہ ہم نے آپ کو پورے پانچ سال بعد حلقے میں دیکھا ہے ،جس کا جواب جمال لغاری نے یہ دیا تھا کہ وہ ووٹ لینے نہیں بلکہ تعزیت کرنے کے لیے آئے ہیں تو اس پر وہاں موجود لوگوں نے کہا کہ پانچ برسوں میں اتنے لوگ مرے تو ان لوگوں کی تعزیت کرنا آپ کو یاد کیوں نہیں رہا ۔ سردار جمال لغاری کے غصہ ہونے پر ووٹر نے کہا کہ اس کا جواب ہم آپ کو 25 جولائی کو اپنے ووٹ کے ذریعے دیں گے ۔


مسلم لیگ کے بعد عوام نے اب پیپلز پارٹی ایم کیوایم اور دیگر جماعتوں کے لوگو ں کو آڑے ہاتھوں لینا اور ان سے پوچھ گچھ کرنا شروع کردی ہے۔

پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ بھی ’پھنس‘ گئے

عوامی نمائندوں کاانتخاب سے پہلے احتساب شروع

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ یہ بیان دے کر پھنس چکے ہیں کہ جس نے ترقی دیکھنی ہووہ سندھ چلے۔یہی وجہ ہے کہپنوعاقل کے دورےکے موقع پر بھی نوجوانوں نے انہیں گھیر لیا اور ان سے 10 سال کی کارکردگی معلوم کی لیکن وہ کو ئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔


عوامی نمائندوں کاانتخاب سے پہلے احتساب شروع

سندھ کےسابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو بھی اپنے حلقے کا دورہ مہنگا پڑگیا ۔ ووٹرز نے ان سے شکوہ کیا کہ آپ نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا جس پر مراد علی شاہ پریشان ہوگئے اور انہیں اپنا آپ بچا نامشکل ہوگیا ۔


مراد علی شاہ کو سیہون کےحلقہ پی ایس 80 میں انتخابی مہم کے دوران ان کی رہائش گاہ کےباہر ان کے ووٹرز نے گھیرا تھا۔

عوامی نمائندوں کاانتخاب سے پہلے احتساب شروع

اسی طرح سے کراچی میں بھی لوگوں نے اپنے مسائل کے بارے میں اپنے منتخب نمائندوں سے پوچھنا شروع کردیا ہے جس پر عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے امیدوار بھی عوام کو ٹھیک طریقے سے مطمئن نہیں کرپارہے ۔ گزشتہ مہینے اورنگی ٹائون میں پانی کی کمی پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں عوام میں شدید غصے کی لہر نظر آئی ۔اس موقع پرلوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس پی کے رہنما اور سابق ممبر سندھ اسمبلی سیف الدین خالد کا گھیرائو کرتے ہوئے ان پر حملہ کرتے ہوئے انہیں زدو کوب کرنے کی کوشش بھی کی جس پر سیف الدین نے بڑی مشکل سے بھاگ کر اپنی جان بچائی ۔

عوامی نمائندوں کاانتخاب سے پہلے احتساب شروع

کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور نگی ٹائون کے دورےمیںجب عوام پانی نہ ملنے پر احتجاج کرتے نظر آئے تو مصطفی ٰکمال ان سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے پہنچے جس پر عوام نے اپنا ساراغصہ مصطفی ٰکمال پر اتار دیا اور ان پر انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش کردی ۔

ایم کیو ایم کا ووٹر پریشان

عوامی نمائندوں کاانتخاب سے پہلے احتساب شروع

ایم کیوایم کے بانی کی طرف سے الیکشن 2018 کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد جہاں ایک طرف ایم کیوایم کے ووٹر بائیکاٹ کی طرف جارہے ہیں وہیں دوسری طرف وہ ایم کیوایم رہنمائوں کی کارکردگی سے بھی مکمل مطمئن نظر نہیں آرہے ۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں میں اختلافات کے بعد بھی اس کا ووٹر پریشان نظر آرہا ہے اور نہیں ووٹ دینے اور نہ دینے کا فیصلہ نہیں کرپارہا ہے ۔

عوامی نمائندوں کاانتخاب سے پہلے احتساب شروع

سندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کے حلقے کے لوگ بھی کچھ زیادہ خوش نظر نہیں آرہے ۔ حلقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے میں خواجہ اظہار دس سال میں دو مرتبہ منتخب ہوئے مگر وہ کوئی مسائل حل نہ کرسکے ۔ عوام کاکہنا ہے کہ علاقے میں نہ ہی پانی ہے اور نہ ہی علاج و تعلیم کی کوئی سہولت موجود ہے ۔

تحریک انصاف کو درپیش چیلنجز

پاکستان تحریک انصاف کوبھی الیکشن مہم کے دوران کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سب سے پہلے تو ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ہی تحریک انصاف میں اختلافات واضح نظر آئے ، گذشتہ دنوں پی ٹی آئی کراچی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنا ن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور مشتعل کارکنا ن نے نہ صرف پارٹی دفتر میں توڑ پھوڑ کی بلکہ اپنی قیادت کو خوب زدوکوب بھی کیا اور دفتر کی دیواروں پر پارٹی قیادت کے خلاف نعرے بھی درج کردیئے ۔

عوامی نمائندوں کاانتخاب سے پہلے احتساب شروع

بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی بلکہ این اے 245 پر عامر لیاقت کو ٹکٹ تو مل گیا مگر انہیں وہاں پر بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور حلقے میں انتخابی مہم کے لیے لگائے گئے عامر لیاقت کے پوسٹرز پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے ان پر ٹکٹ چور کے اسٹیکرز آویزاں کردیئے اور حلقے میں ان کےخلاف خود پی ٹی آئی کے کارکنا ن نے مہم چلانا شروع کردی اور عامر لیاقت کو ٹکٹ چور قرار دے دیا ۔


عامر لیاقت نے جب اپنی انتخابی مہم شروع کی تو کراچی میں انہیں عوام کی شدیدمخالفت کا سامنا کرناپڑا۔ بھنگوریہ گوٹھ اور پاکستان کوارٹر کے علاقوں میں ان کی عوام کے ساتھ مڈ بھیڑ بھی ہوئی اور عوام نے ان کے خلاف نعرے باز ی کرتے ہوئے انہیں مختلف’ القابات‘ سے بھی نوازا۔

عوامی نمائندوں کاانتخاب سے پہلے احتساب شروع

پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کے ساتھ بھی صورتحال کچھ ایسی ہی نظر آتی ہے ۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر عارف علوی جب اپنے حلقے میں انتخابی مہم چلانے کے لیے پہنچے تو وہاں پر انہیں بھی اپنے خلاف چاکنگ ہوئی نظر آئی اور حلقے کی عوام اور کارکنا ن کی مخالفت کاسامنا بھی کرنا پڑا۔

اس ساری صورتحال سے یہ نظر آرہا ہے کہ عوام میں شعور پیدا ہوتا جارہا ہے اور اب لوگ اپنے ووٹ کے ذریعے سے بدلا لینا چاہتے ہیں اور گمان یہ ہے کہ اس بار وہ کسی نئی جماعت یا رہنما کو حکومت کرنے کا موقع فراہم کریں گے ۔

تازہ ترین