• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو فلمزکی بڑی کاوش:فُلی لوڈڈ فلم”لوڈ ویڈنگ“ بقر عید کی رونق!


کراچی (محمد ناصر) پاکستان میں معیاری اور بہترین فلمیں متعارف کرانے والے ”جیوفلمز“ کا بڑا اقدام۔

جیو فلمزکی بڑی کاوش:فُلی لوڈڈ فلم”لوڈ ویڈنگ“ بقر عید کی رونق!

جیوفلمز فضا مرزا اور نبیل قریشی کے ادارے ”فلم والا“ کے بینر تلے بننے والی فلم ”لوڈویڈنگ“ پیش کرنے جارہا ہے۔

جیو فلمزکی بڑی کاوش:فُلی لوڈڈ فلم”لوڈ ویڈنگ“ بقر عید کی رونق!

اس فلم کے مرکزی کردار فہد مصطفی اور مہوش حیات ہیں اور اِس فلم کے ذریعے دونوں کی جوڑی ایک مرتبہ پھر دھوم مچانے آرہی ہے۔

”فلم والا “ اس سے قبل نامعلوم افراد ون اور ٹو ، اور ایکٹر اِن لاءجیسی کامیاب اور شہرہ¿ آفاق فلمیں پیش کرچکا ہے۔

جیو فلمزکی بڑی کاوش:فُلی لوڈڈ فلم”لوڈ ویڈنگ“ بقر عید کی رونق!

تفصیلات کے مطابق بڑی ٹیم کی بڑی عید کیلئے بڑی فلم ”لوڈ ویڈنگ “ کی پہلی جھلک نے آتے ہی چاروں طرف دھوم مچادی ہے۔

مہوش حیات اور فہد مصطفی کی رومانٹک جوڑی پھر ہنگامہ مچانے کو تیار ہے۔ نامعلوم افراد والے اب ایک نئی فلم ”لوڈ ویڈنگ“ کے ساتھ آرہے ہیں، مشہور ڈائریکٹر نبیل قریشی کی فلم ”لوڈ ویڈنگ“ کا رنگا رنگ ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے ۔شائقین فلم نے جیو فلمز اور فلم والا کی نئی پیشکش سے بھی بڑی اُمیدیں وابستہ کرلی ہیں۔

اس فلم کے ٹیزر میں ڈھول، ڈھمکا، شادی بیاہ، خاندان کا میل جول، غرض پاکستانی کلچر کے سارے رنگ ہی نظر آرہے ہیں۔ فلم کی دلچسپ کہانی میں پاکستان کی مشہور فلمی جوڑی فہد مصطفی اور مہوش حیات ”لوڈ ویڈنگ “ کی شان بڑھائیں گے۔ ہیں۔

جیو فلمزکی بڑی کاوش:فُلی لوڈڈ فلم”لوڈ ویڈنگ“ بقر عید کی رونق!

فہد مصطفی اور مہوش حیات کی رومانس اور کامیڈی کے مکسچر کی پہلی جھلک نے سب کو دیوانہ بنا دیا ہے۔

فہد مصطفی کا بھولا پن اور مہوش کے نخرے بھی مداحوں کو خوب بھا رہے ہیں۔ واضح رہے ہدایتکار کار نبیل قریشی، مہوش حیات اور فہد مصطفی کے ٹرائیکا کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہے ۔

اس ٹرائیکا کی سابقہ تینوں فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔

جیو فلمزکی بڑی کاوش:فُلی لوڈڈ فلم”لوڈ ویڈنگ“ بقر عید کی رونق!

فلم کے ٹیزر نے ٹریلر اور گیتوں کیلئے مداحوں کے انتظار میں شدت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ جیو فلمز اور فلم والا پکچرز کی پیشکش ”لوڈ ویڈنگ“ بڑی عید پر پاکستان بھر کے سینما گھروں میں رنگ جمائے گی اور شائقین بڑی عید پر بڑی فلم سے لطف اندوز ہوں گے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین