• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جلد ختم کرائے، ایف پی سی سی آئی

ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے اپیل کی پے کہ وہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جلد ختم کرائے۔

رہنما ایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ہڑتال سے تجارت متاثر ہو رہی ہے۔

رہنما گڈز ٹرانسپورٹر نے کہا کہ 15 دسمبر کی شام کو وزیر مواصلات سے مذاکرات ہوں گے۔

واضح رہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے معاملے پر وفاقی حکومت نے مذاکرات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور وزیر مملکت خزانہ بلال کیانی نے رابطہ کیا ہے، حکومت نے مذاکرات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی میں سیکریٹری مواصلات، بلال کیانی، آئی جی موٹروے اور ممبر کسٹمز شامل ہوں گے، حکومت سے زوم پر مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید