• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری نفرت اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ کوششں کرے، صدر میکرون

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے سڈنی میں فائرنگ کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

فرانسیسی صدر نے  بونڈائی بیچ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا عالمی برادری نفرت اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ کوششں کرے۔

دوسری جانب پیرس میں فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ سڈنی میں فائرنگ کے واقعے کے بعد فرانس میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، ملک بھر میں حساس مقامات، عبادت گاہوں اور عوامی اجتماعات کے گرد سیکیورٹی سخت ہے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق پیرس سمیت بڑے شہروں میں اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے، ریلوے اسٹیشنز، میٹرو، شاپنگ سینٹرز اور مذہبی مقامات کے اطراف نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ 

فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید