بالی وڈ اداکار انیل کپور اور ان کی صاحبزادی و اداکارہ سونم کپور کی آنے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔
ٹیزر ایک منٹ 15 سیکنڈز پر مشتمل ہے جو چند ہی گھنٹوں میں مقبول ہوچکا ہے۔فلم میں انیل کپور اور سونم کے ساتھ جوہی چاولا اور اداکار راجکمار راؤ بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔
ٹیزر سے اس بات کا اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ فلم کی کہانی رومانوی افسانے پر مبنی ہے جس میں پنجابی تڑکا شامل کیا گیا ہے۔
’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ فلم ساز راجکمار ہیرانی اور ونود چوپڑا سمیت فوکس اسٹار اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی فلم ہے جو ہدایت کار شیلی چوپڑا دھر کی ڈیبیو فلم ہے۔
فلم رواں برس اکتوبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔