• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1) اُس سے خود بولا تو نہ جائے

پر جب کوئی اُسے بلائے

منہ میں ڈال کے وہ اک گولی

توبہ کتنے زور سے بولی

٭…٭…٭

2) جس شے کو جھولی میں ڈالے

اوپر نیچے خوب اُچھالے

دیتی ہے رہ رہ کر جھٹکے

دے کر جھٹکے، نیچے پٹخے

٭…٭…٭

3) اک شے سب کی دیکھی بھالی

رہتا ہے پیٹ اُس کا خالی

جو کچھ اُس کے منہ میں جائے

کاٹ کر پھینکے، پرے گرائے

٭…٭…٭

4) دیکھا ایسا ایک مکان

بارہ ہیں جس کے دلان

ہر دلان میں کئی جوان

سب کی اپنی اپنی شان

آدھے گورے آدھے کالے

عاقل ہیں سب بوجھنے والے

٭…٭…٭

5) اُس کے ہوتے کچھ نہ کھایا

کھایا جب نہ اُس کو پایا

٭…٭…٭

6) دُنیا میں ہے ایک خزانہ

اُس کا مالک بڑا سیانا

اس کو ہاتھوں ہاتھ لٹائے

پر دولت بڑھتی ہی جائے

٭…٭…٭

پہیلیوں کے درست جوابات درج ذیل ہیں۔

جواب1۔بندوق،جواب2۔ چھاج،جواب3۔ قینچی،جواب4۔ سال مہینے اور دن رات،جواب5۔ روزہ،جواب6۔ علم

تازہ ترین