سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے خفیہ ملاقات کی تردید کردی ہے ۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ پاور پالیٹکس کے ذریعے اقتدار میں آنے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے ۔
آصف زرداری نے بینظیر کی سالگرہ پر مبارکباد کے ٹوئٹ پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہناتھاکہ 25 جولائی کے انتخابات کے بعد بھی ملک میں سیاسی استحکام کا کوئی امکان نہیں ۔