سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ لوگ محسوس کررہے ہیں کہ ن لیگ ملک میں تبدیلی لائی ہے،انتخابی مہم میں تشدد کا عمل قابل مذمت ہے ،ہمیں تشدد پر مبنی تقاریر نہیں کرنی چاہیے۔
لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت سے پہلے 20،20 گھنٹے بجلی جاتی تھی اب اتنے ہی گھنٹے آئی ہے،الیکشن سے کوئی تبدیلی آئی تو 45ارب ڈالر دائو پر لگ جائیں گے۔
ان کا کہناتھاکہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے گزشتہ 5 سال کا تسلسل چاہیے ، ن لیگ کے 5 سال میں ملک کا امیج بہتر ہوا، لوگ اس بات کو محسوس کررہے ہیں ۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ جمہوری اقدار کے مطابق انتخابی مہم چلنی چاہیے۔