• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”خانی“ نے میر ہادی کو معاف کردیا، سزا عمر قید میں تبدیل

پاکستان کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ڈرامہ سیریل ”خانی“ اختتام کو پہنچ گئی۔ دُنیا بھر میں موجود لگ بھگ کروڑوں ناظرین نے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ پر آخری قسط نہایت تجسس اور سسپنس میں دیکھی۔ ”خانی“ نے میرہادی کو معاف کرکے اُسے پھانسی پر لٹکنے سے بچا لیا اور اس کی پھانسی عمر قید میں تبدیل ہوگئی۔ یہ تھا ”جیو ٹی وی“ کی میگا بلاک بسٹر اور سب سے زیادہ ریکارڈ بریکنگ سیریل ”خانی“ کے مرکزی کردار ”میر ہادی “ کا انجام۔ ڈرامے کا کلائمکس گھر گھر کی گفتگو بنا رہا ۔آخری قسط کا تجسس بھی اپنے عروج پر تھا اور لوگوں کو اس خوشگوار کہانی کا انجام بہت اچھا لگا۔ اس موقع پر بازاروں اور سڑکوں پررونق کم نظر آئی۔ سپر ہٹ ڈرامے میں فیروز خان اور ثنا جاوید نے اپنی زندگی کی یادگار پرفارمنس پیش کیں۔ دوسری جانب ”خانی“ کی آخری قسط کے حوالے سے میر ہادی کے انجام پر عوامی سروے بھی لیا گیا تھا جس میں 43 فیصد افراد نے کہا کہ میر ہادی کو معاف کردینا چاہئے، 39 فیصد نے بتایا میر ہادی کو عمر قید کی سزا ہونی چاہئے اور 18 فیصد افراد نے اپنی رائے میں کہا کہ اِس شخص کو پھانسی دے دینی چاہئے۔ واضح رہے اس ڈرامے نے پاکستان کی میں نا صرف شوبز انڈسٹری بلکہ سوشل میڈیا کے بھی تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی نگرانی میں سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی اس پیشکش نے ڈرامہ انڈسٹری میں کامیابی کی نئی مثالیں قائم کیں۔ کہانی اسمانبیل کی اور ہدایات انجم شہزاد کی تھیں۔ ”خانی“ کے مرکزی کرداروں میں ثنا جاوید، فیروز خان، محمود اسلم، صنم انصاری، قوی خان، سلمیٰ حسن ، راشد فاروقی، محمد علی، سیمی پاشا، شہزاد ملک اور شانزے نے اہم کردار ادا کئے۔

تازہ ترین