• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہی نہیں پیرس بھی 3 مرتبہ بارش میں ڈوبا

لاہور ہی نہیں اس سال پیرس بھی 3 مرتبہ بارش میں ڈوبا

لاہور میں طوفانی بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد پیرس کا ذکر خوب ہوا۔

گزشتہ روز کی بارش سے لاہور میں پانی جمع ہونے کی صورت حال کا موازنہ سوشل میڈیا پر بالخصوص فرانس کے دارالحکومت پیرس سے کیا جاتا رہا تاہم طوفانی بارشوں سے دنیا کے کئی ترقی یافتہ شہر بھی ڈوبتے رہے ہیں۔

لاہور ہی نہیں اس سال پیرس بھی 3 مرتبہ بارش میں ڈوبا

جنوری 2018ء میں پیرس میں 385 ملی میٹرتک بارش ہوئی اور شہر کی سڑکوں پرکشتیاں چلیں، ٹیوب اسٹیشن زیرآب آگئے۔

لندن، مانچسٹر، نیویارک اورلاس اینجلس میں بھی بارش نے تباہی مچائی،معمول سے زیادہ بارشوں سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

لاہور ہی نہیں اس سال پیرس بھی 3 مرتبہ بارش میں ڈوبا

دنیا بھر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو جاناکوئی انوکھی بات نہیں ہے۔

یورپ کے دل اور فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جنوری، مئی اور جون 2018ء میں ہونے والی معمول سے زیادہ بارشوں کے بعد شہر کی گلیوں میں کشتیاں چلنے کی نوبت آگئی۔

لاہور ہی نہیں اس سال پیرس بھی 3 مرتبہ بارش میں ڈوبا

شہر کے بیچوں بیچ بہتا دریائے سین ابل پڑا اور سڑکیں اور ٹیوب اسٹیشن پانی سے بھر گئے،مئی 2016ء میں بھی کچھ ایسے ہی حالات تھے۔

پیرس میں اسی سال جنوری کے آخری تین دنوں کے دوران 232 ملی میٹر سے لے کر 385 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، دریائے سین میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔

لاہور ہی نہیں اس سال پیرس بھی 3 مرتبہ بارش میں ڈوبا
لاہور ہی نہیں اس سال پیرس بھی 3 مرتبہ بارش میں ڈوبا

پیرس کی سڑکوں پر کشتیاں چلنے کی نوبت آگئی، اسی سال مئی کے آخری ہفتے میں پھر معمول سے زائد بارشیں ہوئیں، ٹیوب اسٹیشنوں میں پانی بھر گیا۔

صرف پیرس ہی نہیں، اس سال جہاں جہاں بادل معمول سے زیادہ برسے وہاں یہی حال نظر آیا، خواہ وہ لندن ہو مانچسٹر ہو، نیویارک ہو لاس اینجلس ہو یا کوئی اور ترقی یافتہ شہر، وہاں تیز بارشوں کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

لاہور ہی نہیں اس سال پیرس بھی 3 مرتبہ بارش میں ڈوبا

ماہرین موسمیات کہتے ہیں کہ حالیہ برسوں میں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسمی تغیرات تیزی سے رونما ہورہے ہیں۔

تازہ ترین