• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں ٹاور نما شیوڈ آئسکریم کے چرچے


جاپان میں اپنی نوعیت کی منفرد ٹاور نما دیوہیکل شیوڈ آئسکریم کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ جاپان کے ہیاکوشو ادون نامی ریسٹورنٹ میں فروخت کی جانے والی شیوڈ آئسکریم 634 ملی میٹر طویل ہوتی ہے جسے ٹوکیو اسکائی ٹری کی طرز پر تیار کیا گیا ہے جو 634 میٹر طویل ہے ۔

جاپان میں ٹاور نما شیوڈ آئسکریم کے چرچے

آئسکریم کے شوقین اسے چہل قدمی کرتے ہوئے نہیں کھا سکتے بلکہ اس کے لیے خصوصی طور پر کسی نشست کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔

اس آئسکریم میں مختلف قسم کے رنگین فلیورز کے سیرم اور کومیل کی کوٹنگ کی جاتی ہے جسے ایک بڑے کٹورے میں پیش کیا جاتا ہے۔

جاپان میں سب سے طویل شیوڈ آئسکریم موسم گرما کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی تھی جس کو کھانے کے لیے لوگ دوڑے چلے آئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹاور نما شیوڈ آئسکریم کو اتنی مہارت سے سیٹ کیا جاتا ہے کہ یہ بہت دیر سے پگھلتی ہے۔شیوڈ آئسکریم کو صرف برف سے تیار کیا جاتا ہے یعنی اس کا ٹاور برف کے چْورے سے بنایا جاتا ہے جو بالکل گولے گنڈے کی طرح ہے لیکن اس کو پیش کرنے کا انداز منفرد ہے۔

منفرد نعویت کی اس گولے گنڈے نما آئسکریم کو جہاں لوگ ٹاور سے منسوب کر رہے ہیں وہیں دبئی کے برج خلیفہ سے ملا رہے ہیں۔

تازہ ترین