• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف

زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف

سہ فریقی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں زمبابوے نے جیت کیلئے پاکستان کو پہلے 163 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے میزبان زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔زمبابوین اننگ میں سلومن مائر 94 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ مساکندا 33، زووائے 24 اور کپتان ہیملٹن مساکدزا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر، حسین طلعت، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز میں پاکستان کیلئے آج کا میچ جیتنا اس کی فائنل میں رسائی ممکن بنا سکتا ہے۔ جہاں اس کا سامنا آسٹریلیا سے ہوگا۔

تازہ ترین