حضرت سہل بن سعد ؓسے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:’’دنیا سے بے رغبتی اختیار کرو،اللہ کی نظر میں محبوب بن جاؤ گے اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے،اس سے بے اعتنائی برتو،تو لوگوں کے محبوب بن جاؤ گے‘‘۔(سنن ابن ماجہ)
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب سے ہماری حکومت بنی ہے کئی مرتبہ پنجاب پر حملہ کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔
پاکستان کے فواد عالم کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل ہو گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے کر رہے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ظالموں نے ماں اور بچے کی صحت پر خرچ ہونے والے فنڈز کو بھی نہیں بخشا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آپ ’او او‘ کر رہے تھے، مذاکرات نہیں مذاق ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی وہی ایس ایچ او رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ کی شراکت داری میں کراچی سے پہلا تجارتی قافلہ وسطی ایشیاء کے لیے روانہ ہو گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کرپشن روکنے کے لیے پورے ادارے کا بند کر دینا مناسب نہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کہ پاسکو کو بند نہ کروایا جائے۔
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شہباز شریف کی قیادت میں مختصر وقت میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کی حکومت جمہوری استحکام کے لیے فوج کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن قائم کیے ہوئے ہے۔
وزیرِ مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ اسپیکٹرم جیسے بڑھے گا انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوگی۔
امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی امریکا کا ٹیکنیکل اتحادی نہیں رہا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی معاہدہ ہوا۔
فرانس کی ایک خاتون نے بریڈ پٹ بن کر فراڈ کرنے والے ایک شخص کے ہاتھوں بے وقوف بن کر اپنے کروڑ پتی شوہر سے طلاق لے لی۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ریاستی ملکیتی اداروں کا خسارہ سیکڑوں ارب سالانہ ہے۔