خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے نے مختلف سرمایہ کاری میں 600 ارب سے زیادہ رقم محفوظ کی ہے، گزشتہ 18 ماہ میں 350 ارب روپے سے زائد سرپلس بجٹ دیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں سرمایہ کاری سے 25 ارب روپے سے زیادہ مالی آمدن حاصل کی، خیبر پختونخوا کا تعلیمی بجٹ 440 ارب روپے ہے جو کل بجٹ کا 22 فیصد ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا سیکیورٹی بجٹ 180 ارب اور صحت کا 280 ارب روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے صرف اس سال صحت کارڈ پر 41 ارب روپے خرچ کیے، سال 2019 سے ایم پی ایز اور کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے میں 2022 سے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد ہے۔
صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق صوبے کا رواں سال کل بجٹ 2119 ارب روپے ہے۔