• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، 3 کشمیری نوجوانوں شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع کشتواڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید