آسمان سےبارش نازل ہوتے وقت یہ کہا جائے:
’’اَللّٰھُمَّ صَیِّبًا نَّا فِعًا‘‘ (ترجمہ )اے اللہ! (اس) بارش کو فائدہ مند بنا۔
بارش کے بعد کی دعا:’’مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللہِ وَ رَحْمَتِہٖ‘‘(ترجمہ)ہم اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے ساتھ بارش سے نوازے گئے۔
ضرورت سے زائد بارش ہوجائے تو:’’اَللّٰھُمَّ حَوَالَیْنَا وَلَا عَلَیْنَا اَللّٰھُمَّ عَلَی الْاٰکَامِ وَالظِّرَابِ وَ بُطُوْنِ الْاَوْدِیَۃِ وَمَنَا بِتِ الشَّجَرِ‘‘ (ترجمہ ) اے اللہ! ہمارے ارد گرد بارش برسا اور (اب) ہم پر نہ (برسا)، اے اللہ! ٹیلوں، پہاڑیوں، وادیوں کے درمیان اور درختوں کے اگنے کی جگہوں پر (بارش برسا)۔(صحیح بخاری)